
زاہد عباس
’’جس دن سے یہ نیا ایکسین آیا ہے اس نے سارے علاقے کو کوفے میں تبدیل کردیا ہے۔‘‘
’’کیا مطلب؟‘‘
’’وہی پانی کا رونا۔‘‘
’’لیکن تیرے علاقے میں تو اچھا خاصا پانی آرہا ہے، میں نے خود لوگوں کو گھروں سے باہر چھڑکاؤ کرتے دیکھا ہے۔ جس گلی میں جاؤ، موٹریں چل رہی...