My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label فلاحی وسماجی تنظیموںکے رہنمائوں،سرکاری آفیسران کے اجلاس کا انعقاد. Show all posts
Showing posts with label فلاحی وسماجی تنظیموںکے رہنمائوں،سرکاری آفیسران کے اجلاس کا انعقاد. Show all posts

فلاحی وسماجی تنظیموںکے رہنمائوں،سرکاری آفیسران کے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنرکوٹلی کی میرپورزلز لہ زدگان کی مدد کیلئے تمام ضلعی آفیسران،سرکاری،غیر سرکاری اداروں،عوام،سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدد کرنے کی ہدایت

کوٹلی(ایچ ایم نیوز)ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کے آفس میںفلاحی وسماجی تنظیموںکے رہنمائوں،سرکاری آفیسران کااجلاس منعقدہوا۔میرپورزلز لہ زدگان کی مدد کیلئے ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے تمام ضلعی آفیسران،سرکاری،غیر سرکاری اداروں،عوام،سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدد کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میںسابق سیکرٹری ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارنصراللہ خان، مبارک علی بسمل،ایکسین اشتیاق مغل،پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹرریاض،ایم ڈی الغزالی سکول چوہدری اسحاق،ممبرگورننگ باڈی ذمرد چوہدری،پی ڈی ایس پی گلریز اختر،چیف آفیسرسردارعقیل محمود،ایکسین برقیات محمدخالد،انفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،اے ڈی سول ڈیفنس سرداررفیق،ریسکیو1122شوکت ناز، چیئرمین نویدشہیدویلفیئرفائونڈیشن کرامت علی حیدری،ڈی ای اومردانہ راجہ منصف دادخان،جنرل سیکرٹری عبوری باڈی پریس کلب کوٹلی یصحافی زاہدبیگ، پرائیویٹ سکول کے مطلوب چوہدری،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگرمتعلقین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پراجلاس میںشرکت کرنے والوںنے ڈپٹی کمشنرکومیرپورزلزلہ زدگان کی مالی امدادکے حوالہ سے اپنی اپنی تجاویزدیںاس موقع پرڈپٹی کمشنرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اہلیان کوٹلی زلزلہ زدگان کوریلیف فراہم کرنے کے لیے امدادی کاروائیوںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیںضلعی آفیسران میرپورکرائسزمنیجمنٹ سیل آفس سے رابطہ میںرہیںہم سب کوآزمائش کی اس گھڑی میںمتاثرین زلزلہ کی بڑھ چڑھ کرمددکرنی چاہیے تاکہ حقیقی معنوںمیںاخوت اوربھائی چارے کارشتہ پروان چڑھ سکے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ زلزلہ زدگان کی دل کھول کرمددکریںاس موقع پراجلاس میںشریک زعماء نے زلزلہ زدگان کی بھرپور مددکااعلان کیا۔ضلعی آفیسران نے میرپورزلزلہ میںاپنے محکمہ جات کی ذمہ داریوںکے حوالہ سے ڈپٹی کمشنرکوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ میرپور میں منگل کے روز آنے والے زلزلے سے تباہ کاریوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کوٹلی کی ہدائت پرسول ڈیفنس،ریسکیو1122،محکمہ صحت،محکمہ برقیات ودیگرمتعلقہ ادارے مکمل طورپر متاثرین زلزلہ کی مدد کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنرکوٹلی ڈاکٹرعمراعظم خود تمام تراداروںکوہدایات فراہم کرتے رہے۔ر یسکیو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت ناز،سول ڈیفنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرداررفیق اپنی ٹیم کے ہمراہ  میر پور زلز لہ زدگان کی مدد کے لیے پیش پیش رہے۔ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ملک ابصار دیگرڈاکٹرزکے ہمراہ میرپورمیںموجودرہے ،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے عوام الناس،تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس سانحے میں مدد کے لیے سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،قومی اتحاد،اتفا ق کاثبوت دیں۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels