نئے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت چین بھیجا گیا یہ پہلا کنٹینر ہے
پاناما(ایچ ایم نیوز)پاناما سے گوشت کی پہلی کھیپ چینبرآمد کی گئی ہے،چین اور پاناما کے درمیان نئے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت یہ پہلا کنٹینر ہے جو گوشت لے کر چین پہنچا ہے،پاناماکے صدر جوانگ کارلس وریلا میں بتایا ہے کہ چین کوآئندہ18ماہ کے دوران پانچ ہزار ٹن گوشت بھیجا جائیگا۔جس کی مالیت2 5ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے،پہلا کنٹینر بھیجنے کے موقع پرپاناما کے جنوب مغربی صوبے لاس سنتوس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میںگوشت برآمد اور پیک کرنے والوں نے خاص طورپر شرکت کی اس موقع پر صدر نے بھی خطاب کیا،پاناما چین کو گوشت فراہم کرنے والا دوسرا ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان 13جون2017کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے تقریب میں چینی سفیر بھی موجود تھے۔