My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label ایرانی جوہری ڈیل، چین و یورپی یونین معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر. Show all posts
Showing posts with label ایرانی جوہری ڈیل، چین و یورپی یونین معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر. Show all posts

ایرانی جوہری ڈیل، چین و یورپی یونین معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر

اقوام متحدہ کومرکزمیں رکھ کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائیگا، انتہا ئی دباو ڈالنے کی مخالفت کی جائیگی
چین یورپی یونین کیساتھ مضبوط تعاون ،بین الاقوامی تعلقا ت ،کثیرالجہتی معاملات میںمعاونت کا خواہاں ہے،وانگ یی
 یورپی یونین اور چین مابین مثبت پیش رفت ہوئی ہے،چین کے ساتھ تعاون کو گہرائی تک لے جائیںگے، فیڈریکا موگرینی 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے ریاستی کانسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بینکاک میں یورپی یونین کی سفارتی اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے فیڈریکا موغیرینی سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ادارے کے رہنماوں کے کامیاب انتخابات کا خیرمقدم کرتاہے اور توقع رکھتا ہے کہ یورپی یونین کی یکجہتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے شعبوں میں زیادہ کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنا کر بین الاقوامی تعلقا ت میں جمہوری اقدار کے فروغ اور دنیاکے اندرکثیرالجہتی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔فیڈریکا موغیرینی نے کہا کہ رواں سال یورپی یونین اور چین کے شراکت دارانہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔یورپی یونین کے نئے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیں گے اور چین کے ساتھ تعاون کو گہرائی تک لے جائیںگے۔فریقین نے ایران کے ایٹمی مسئلے اور افغانستان سمیت عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے فریقین نے اتفاق کیا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدے کا تحفظ کیا جائے ، اقوام متحدہ کومرکزمیں رکھ کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائے اور انتہا ئی دباو ڈالنے کی مخالفت کی جائے۔فریقین نے مختلف فریقوں سے ضبط و تحمل سے کام لینے اور صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ بنانے کی اپیل کی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels