ٹوکیو(ایچ ایم نیوز)جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کو اس کے غیر مناسب اقدامات کے تناظر میں پسندیدہ تجارتی پارٹنز کے اسٹیٹس سے علیحدہ کر رہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوسری عالمی جنگ کے دوران جبری مشقت کے معاملے پر سئول کی اعلی عدالت کے فیصلے کے بعد سے کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ جاپان کا موقف ہے کہ جبری مشقت کا تنازعہ حل ہو چکا ہے اور دو اگست کا فیصلہ ملکی قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ٹوکیو کے اس فیصلے سے امریکی حکومت کے دو قریبی اتحادی ممالک میں پیدا شدہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ امریکا اپنے اتحادی ممالک کو مسلسل تلقین کر رہا ہے کہ وہ تنازعے کو بات چیت سے حل کریں۔
Showing posts with label جنوبی کوریا پسندیدہ تجارتی پارٹنز نہیں رہا، جاپان. Show all posts
Showing posts with label جنوبی کوریا پسندیدہ تجارتی پارٹنز نہیں رہا، جاپان. Show all posts