My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جنوری 2020 تک مکمل کرنے کی مہلت دیدی. Show all posts
Showing posts with label سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جنوری 2020 تک مکمل کرنے کی مہلت دیدی. Show all posts

سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جنوری 2020 تک مکمل کرنے کی مہلت دیدی

 منصوبے کی نگرانی بھی سپریم کورٹ کرے گی

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جنوری 2020 تک مکمل کرنے کی مہلت د یتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی نگرانی بھی سپریم کورٹ کرے گی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی کا اظہار کیا، جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ ابھی تک منصوبہ مکمل نہیں ہوا، کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں؟سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ پراجیکٹ پر 169 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ منصوبے میں تاخیرسے لاگت بھی بڑھ رہی ہے، کیا اضافی لاگت آپ ادا کریں گے؟ سپریم کورٹ ہرحال میں منصوبہ مکمل کروائے گی۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ منصوبہ پچھلی حکومت نے شروع کیا تھا جو اکتوبر 2018 میں مکمل ہونا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم سے کام جاری رکھوانے یا ان کا متبادل لانے کا کہا تھا، سبطین فضل حلیم شروع سے منصوبے کو دیکھ رہے ہیں، سبطین صاحب کب تک ٹرین چل جائے گی؟ نومبر تک ٹرین چلانے کا بتایا گیا تھا۔عدالت کے استفسار پر سبطین فضل حلیم نے میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے جنوری 2020 تک وقت مانگ لیا۔عدالت نے میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے جنوری 2020 تک کی مہلت دے دی اور منصوبے کی نگرانی بھی سپریم کورٹ کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels