My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا‘ راجہ مشتاق احمد منہاس. Show all posts
Showing posts with label مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا‘ راجہ مشتاق احمد منہاس. Show all posts

مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا‘ راجہ مشتاق احمد منہاس

لندن  (ایچ ایم نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس  نے مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کی شدید  مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ  اس سے بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہو گا۔بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔برطانیہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کشمیری عوام کی جدوجہد اجاگر کرنے اور مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے جانیوالے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اب کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آئی ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت  مذاکرات کیلیے آگے بڑھے۔امریکی صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ،مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائیانہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اطلاعات  نے  مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی بھی مذمت کی۔ متنازع علاقے میں تبدیلیاں عالمی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تبدیلی کا کوئی بھی قدم سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے مزید  کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافے پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں  کو سخت تشویش ہے۔انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتِ حال کا نوٹس لیا جائے، اقوام عالم بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels