قمری کلینڈر کے لیے 5 رکنی کمیٹی اگلے 5 سال کے لیے رمضان المبارک، عیدالفطر اور محرم کے حوالے سے درست تاریخ طے کرے گی،کمیٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، کامسیٹس ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل
اسلام آباد (ایچ ایم نیوز)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے،کمیٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، کامسیٹس ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی آئندہ پانچ سال کیلئے قمری کیلنڈر تیار کرے گی۔ رمضان، عید اور محرم کی تاریخوں کا ٹیکنالوجی کی مدد سے تعین کیا جاسکے گا۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چاند کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے پیغام کے ساتھ کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکیشن بھی ٹیگ کیاہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینئر ہونگے۔ کامسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد)سی یو آئی( کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیکچر ر وقار احمد محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل اورابو نسان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسپارکو کے نمائندے غلام مرتضی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیاہے۔س سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق بیان پرعلمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا تھا۔