لآکھوں روپے مالیت کے 22 تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقد اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد
کرا چی (رپورٹ*ندیم اسلم/شیخ افضال) بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغانی گروہ کے اہم رکن اور سہولت کار گرفتار لاکھوں روپے کے بیس سے بائیس تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقد رقم بغیر لائسنس اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک اور ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی شامل تھے جنہوں نے ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے افغانی ڈکیت جو کراچی کے پوش علاقے گلشنِ اقبال ڈیفنس گلبرگ پی ای سی ایچ ایس میں متعدد بنگلوں کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کے اہم کارکنان کو گرفتار کرکے گینگ کو برسٹ کیا گیا ابتدائی تفتیش کی مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں جو کہ موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے رات کی تاریکی میں ٹویوٹا کرولا کار میں آتے اور گھروں میں واردات کرتے تھے خصوصی ٹیم نے محمد ریاض ولد جنت الرحمن قریشی دوسرا محمد عالم خان ولد دلاور خان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی نعیم خان ولد امیر خان دوسرا جمعہ خان ولد نامعلوم تاحال فرار ہے جس کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزم کے قبضے لاکھوں روپے مالیت کے بائیس تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقد اور دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی جانب سے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک اور ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کو شاباشی اور نقد انعامات دیئے گئے