ایک سال کے دوران 4.26ملین افراد نے 918ملین خواب آور گولیاں استعمال کیں
گولیاں نیند نہ آنے کا مستقل حل نہیںاجتناب کرنا چاہیے،چیئرمین فارماسسٹ ایسوسی ایشن
تائی پی(ایچ ایم نیوز)تائیوان میں دس فیصد افراد بے خوابی کا شکار ہیں،محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق تقریباً4.26ملین افراد نے ایک سال کے دوران 918ملین خواب آور گولیاں استعمال کیں جن کی مالیت6.73ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے،یہ اخراجات ہیلتھ انشورنس پروگرام سے کیے گئے،2026میں4.117ملین افراد نے نیند کی گولیاں استعمال کیں اس طرح کل 870ملین نیند کی گولیاں استعمال کی گئیں،تائیوان کے شہریوں میں نیند نہ آنا ایک سنگین مسئلے کی صورت اختیار کرگیا ہے،تائیوان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوبورین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے نیند کی گولیاں نیند نہ آنے کے مسئلے کیلئے مستقل حل نہیں ہے،اس لیے مریضوں کو گولیاں استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔