وائٹ ہائوس ابھی تک اس معاملے میں تعاون سے گریز کر رہا ہے اور متعدد درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا ،انٹیلی جنس کمیٹی
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے وائٹ ہاس سے کہا ہے کہ یوکرائنی معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جن الزامات کا سامنا ہے، ان سے متعلق دستاویزات فراہم کی جائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور اور انٹلیجنس کی کمیٹیوں کے سربراہان کا کہناتھا کہ وائٹ ہائوس ابھی تک اس معاملے میں تعاون سے گریز کر رہا ہے اور متعدد درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے وائٹ ہائوس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اٹھارہ اکتوبر تک متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جمعہ چار اکتوبر کو خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس نے انہیں طلب کر رکھا تھا۔ وہ غیر ملکی دورے پر بتائے گئے ۔