مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں،پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے، بابر اعوان سے گفتگو
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ، قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا، مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں،پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی آئینی, اور قانونی صورت حال پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ قوم نے حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی ترقی کے لئے اداروں کی مضبوطی اور تنظیم نو نا گزیر ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم میں تیزی عوامی مفاد میں ہے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کے مرکزی کردار ایک ایک کر کے بری طرح بے نقاب ہو چکے۔انہوںنے کہاکہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے،لوٹ مار کرنے والے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔