My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی،امریکی پیشکش پر بھارت کا دوٹوک جواب. Show all posts
Showing posts with label مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی،امریکی پیشکش پر بھارت کا دوٹوک جواب. Show all posts

مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی،امریکی پیشکش پر بھارت کا دوٹوک جواب

مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے،تیسرے فریق کی گنجائش نہیں،ہم پہلے بھی ثالثی کی پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ 

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ قرار دے دیا اور کہا مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرارہے اور صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کشمیرپاکستان اوربھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے،بھارتی وزیرخارجہ امریکا پرواضح کردیا مسئلہ کشمیرپربات پاکستان،بھارت میں ہوگی۔کسی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ایسی کئی پیشکشوں کو ٹھکرا چکے ہیں۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئے تیارہوں،اس کادارومدارمودی پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کردار ادا کروں تو میں بخوشی کروں گا، کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے وہاں کئی دہائیوں سے صورتحال خراب ہے جسے اب ٹھیک کرنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کیا آپ ثالث بنیں گے، میں نے پوچھا کس چیز کی ثالثی؟ تو بھارتی وزیر اعظم نے کہا کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔بعد ازاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کے بیان اور ثالث بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels