امید ہے چین امریکہ جلد ہی ایک جامع معاہدے پر رضا مند ہو جائیں گے،چینی وزیر خارجہ
بنکاک ( ایچ ایم نیوز)چینی وزارت خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ12 ویں چین امریکہ اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تجارتی مشاورت معاملات کو آگے لے جانے کیلئے ایک اہم اقدام ہے ، یہ بات انہوں نے بنکاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 12ویں دور میں اعلیٰ قیادت عمل در آمد کے حوالے سے اتفاق رائے کر چکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ برابری ،باہمی احترام کے فائدے کیلئے دونوں فریقین ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کی مفاد میں ہو گا، چینی وزارت خارجہ کے مطابق وہ نہ صرف چین اور امریکہ کے مفادات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں بلکہ تمام دنیا کے ممالک کے مشترکہ مفادات کیلئے کوششیں کر رہا ہے ،ان کے مطابق معاملات جتنے بھی پیچیدہ ہو ان کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور یہ بات چین ا مریکہ مذاکرات دوبارہ بحال ہونے سے ثابت ہوا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے مطابق انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود بہت سے شعبوں میں تعاون ہو سکتا ہے۔