مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی متنازع علاقہ ہے ،چین
پاکستان کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر کھڑے ہیں ،چین
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدے کے تحت حل کرنا چاہیے۔چینی میڈیا کے مطابق مستقل مندوب نے یہ بات اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مقبوضہ کشمیر پر مشاورتی اجلاس کے بعد کہی ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب مسئلہ ہے۔چینی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق کشمیر ایک بین الاقوامی متنازعہ علاقہ ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مشاورتی اجلاس معاملے پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے چین پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر کھڑا ہے واضح رہے کہ جمعہ کو سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پرایک مشاورتی اجلاس کیا،سلامتی کونسل کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر میںموجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ فریقین کوئی ایسا یکطرفہ اقدام نہیں اٹھائیں گے جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوں کونسل کے ممبران نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کریںچینی مندوب کے مطابق کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے علاقے کا حیثیت تبدیل کرنے کے بعد حالات خراب ہوئے ہیں۔ اور چائنہ کو مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ہر اس یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے حالات پیچیدہ ہوں، چین نے فریقین پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے علاقے میں حالات مزید خراب ہوں چینی مندوب کے مطابق بھارتی اقدام نے چین کی اقتدار اعلیٰ کے مفادات کو بھی چیلنج کیا ہے اور سرحدی علاقے میں امن اور استحکام کے حوالے سے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور چین کو اس معاملے پر سنجیدہ تشویش ہے چینی سفیر کے مطابق پاکستان اور بھارت چائنہ کے دوست اور ہمسائے ہیں اور دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں اور اہم دور سے گزر رہے ہیں چین نے دونوں کو کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کیلئے مل بیٹھ کر مسائل کے حل تلاش کریں یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریںاور خطے میں امن کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔