My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label چین پاکستان سے چیری سمیت پھلوںکی درآمدات جلد شروع کر دے گا. Show all posts
Showing posts with label چین پاکستان سے چیری سمیت پھلوںکی درآمدات جلد شروع کر دے گا. Show all posts

چین پاکستان سے چیری سمیت پھلوںکی درآمدات جلد شروع کر دے گا

چینی وفد کی چیری کے باغات کی سیر اور وزیر اعلیٰ جی بی سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداران سے ملاقات 
 چیری کی برآمدات میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھر پور کوششیں کی جائیگی،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز
جی بی میں4ہزار میٹرک ٹن  چیری کی پیداوار، مقامی طور پر کھپت  بہت کم، پاکستان چیری کی برآمدات بڑھانے کیلئے قریبی مارکیٹ تلاش کرے،ڈپٹ ڈائریکٹر وزارت تحفظ خوارک جی بی 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چین پاکستان سے چیری سمیت مشہور پھلوں کودر آمد کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے ۔ اس ضمن میں چینی وفد پاکستان کے صوبہ گلگت  بلتستان کا دورہ کیا جو چیری کیلئے مشہور ہے ، چینی وفد نے چیری کے باغات کی سیر کی  اور جی بی کے سرکاری عہدیداران سے ملاقات کی، چینی وفد نے جی بی کے وزیر اعلیٰ  حافظ حفیظ الرحان سے ملاقات میں چیری کے درآمدات میں فروغ بارے اور دو طرفہ اقتصادی ترقی کی کوششوں میں فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق چائنہ اکنامکس  نیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان چیری سمیت مشہور پھلوں کی درآمدات میں فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس ضمن میں چینی وفد نے پاکستان کے صوبہ جی بی کا دورہ کیا۔ وفد میں صحافیوں کا ایک  گروپ بھی شامل تھا۔ چینی وفد نے عالمی سطح پر مشہور چیری کے باغات  کی سیر کی اور جی بی کے وزیر اعلیٰ  حافظ حفیظ الرحمان سمیت سرکار ی عہدیداران سے گفتگو کی ۔ ملاقات میں چیری کی درآمدات میں فروغ اوردو طرفہ اقتصادی صورتحال میں ترقی اور بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق وفد نے پاکستان کے پھل کی مارکیٹ ویلیو چیک کی ، چینی وفد مطمئن ہو کر واپس گیا ہے ۔ امید ہے چین جلد ہی چیری کی درآمدات میں اضافہ کیلئے کام شروع کر دے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر  جی بی وزارت تحفظ خوراک شاہد عبداللہ نے میڈیا ٹاک کے دوران کیا ہے کہ جی بی4ہزار میٹرک ٹن ایک سیزن میں چیری کی پیداوار دیتا ہے جبکہ مقامی طور پر اس کی کھپت  بہت کم ہے ۔چیری کی معیاری مدت کو بڑھانے کیلئے آسانی کے ساتھ اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ پاکستان کو چیری کی برآمدات بڑھانے کیلئے قریبی مارکیٹ کو تلاش کرنا چاہئے ۔ چین پاکستان کا سب سے قریبی ہمسایہ ہے جہاں چیری کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ پاکستان کیلئے بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی چین کو چیری کے سیمپل بھیجے گئے تھے جن کو چین نے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت مسترد کر دیا تھا جبکہ اب چین چیری درآمد کرنے کیلئے تیار ہے ۔ چونکہ اب چیری کو زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے  ۔ چینی وفد چیری کے درختوں کے پتے اور بُر پیتھالوجسٹک کیلئے لیکر اپنے ملک گئے ہیں کہ دیکھا جائے کہ یہ بیماریوں سے محفوظ ہیں یا نہیں ۔جس چینی وفد نے جی بی صوبے کا دورہ کیا ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جی بی میں موجود لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا ہے ہم یہاں کے حفاظتی اصولوں سے مطمئن ہیں ۔اس ضمن میں جی بی کونسل کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عمران نے میڈیا کو بتایا کہ چینی وفد نے یقین دلایا ہے کہ چیری کی برآمدات میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔چین کے سرکاری عہدیداران کا کہنا ہے کہ چینی گورنمنٹ کو چیری کی درآمدات بارے سفارشات پیش کی جائیں گی کہ پاکستان سے چیری کی درآمد شر وع کر دی جائے ۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels