فیسٹیول ہر سال موسم گرما میں منعقد ہوتا ہے،آغاز2009سے ہوا تھا
شنزن(ایچ ایم نیوز)گیارواں شنزن کارٹون فیسٹیول گزشتہ روز شنزن کنونشن ونمائش مرکز میں ختم ہوگیا،یہ چین کے چاربڑے فیسٹیولز میں سے ایک ہے،جو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں ہر سال موسم گرما میں منعقد ہوتا ہے،اس فیسٹیول کا آغاز 2009میں ہوا تھا،جس میں کارٹون اور ساکن تصاویری کمپنیاں اور شائقین شرکت کرتے ہیں، اس سال یہ فیسٹیول تین ہالز میں منعقدہوا جس میں شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔