My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label بھارت،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریپ کا مقدمہ دہلی منتقل. Show all posts
Showing posts with label بھارت،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریپ کا مقدمہ دہلی منتقل. Show all posts

بھارت،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریپ کا مقدمہ دہلی منتقل

کیس کی منتقلی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ماتحت امن و امان کی سنگینی کا پول کھول دیا، کانگریس 

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کے طاقتور سیاستدان کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ اتر پردیش سے نئی دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا۔بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر عصمت دری کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ اتر پردیش کی ایک عدالت میں کلدیپ مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔چند دن قبل عصمت دری کا شکار لڑکی زخمی جبکہ اس کے خاندان کے دیگر دو افراد اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو عدالت جاتے وقت ٹکر مارا تھا۔متاثرہ خاندان نے کلدیپ سنگھ پر اپنے کارندوں کے زریعے ٹرک سے حملہ کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ان دنوں متاثرہ لڑکی تشویش ناک حلت میں ہسپتال میں زیر اعلاج ہے۔ٹرک حادثے کے بعد پولیس نے کلدیپ سنگھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گو گو ئی نے پولیس کو مقدمے کی کارروائی ساتھ دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس گو گو ئی نے عصمت دری کے مقدمے کی کارروائی 45 دن میں نمٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔متاثرہ لڑکی، جو 2017 میں نو عمر تھی، زیادتی کا نشانہ بنیں اور پولیس پر عدم فعالیات کا الزام عائد کرتے ہوئے خود کو مارنے کی کوشش کی تھی۔بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتر پردیش سے نئی دہلی کیس کی منتقلی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ماتحت امن و امان کی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels