پاکستان فلم انڈسٹری کی گرانقدرخدمات پر پرویزراہی کو صدارتی ایوارڈسے نوازا جائے،فنکاروں کی گفتگو
لاہور(ایچ ایم نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورسینئرشوبزصحافی ،ریسرچ سکالرپرویزراہی کی نئی کتاب جوکہ گلوکارہ فریدہ خانم کے حالات زندگی اوریادگارگیتوں پرمشتمل ہے کو شائع کردیا گیا ہے،اس خوبصورت کتاب کو فنکاروں،گلوکاروں،صحافیوں اورفلمی حلقوں نے بے حدسراہا ہے،یاد رہے کہ سینئرصحافی پرویزراہی اب تک فنکاروں،ہدائیتکاروں ،گلوکاروں اورفلم انڈسٹری کے بارے چھ کتابیں لکھ چکے ہیں،فلمی حلقوں نے کہا ہے کہ پرویزراہی نے اپنی زندگی کے قیمتی دن فلم انڈسٹری کی فلاح وبہبوداوراس کی ترقی کے نام کردیئے ہیں،پرویزراہی نے فنکاروں اور دیگرشعبوں سے وابستہ افرادکی ہرسطح پربہتراندازمیں حوصلہ افزائی کی ہے،اس وقت پرویزراہی کی عمرچھیاسی برس ہوچکی ہے،اوراب بھی کتابیں لکھنے کا سلسلہ جاری ہے،فنکاروں کی اکثریت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویزراہی کوپاکستان فلم انڈسٹری کی گرانقدرخدمات پر صدارتی ایوارڈسے نوازا جائے۔