بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کولمبیا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ لی کھ چھیانگ نے کہا کہ کولمبیا، لاطینی امریکہ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 39 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کولمبیا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔
Showing posts with label چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی کولمبیا کے صدر سے ملاقات. Show all posts
Showing posts with label چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی کولمبیا کے صدر سے ملاقات. Show all posts