امریکا چینی مصنوعات پر300ملین ڈالر کے مزید ٹیکس عائد کرتا ہے توچین اس کا بہتر جواب دے گا،ترجمان وزارت خارجہ
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین اپنے مفادات کا ہر قیمت تحفظ کرے گا۔ چینی مفادات کے تحفظ چین بنیادی حق ہے، اور کسی کو بھی اس پرقدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،امریکہ چینی مصنوعات پرمزید ٹیسک عائد کرنے سے گریزاں ہیم، اگر امریکہ یکم ستمبرسے ان ٹیرف کو عائد کرے گا تو چین جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوواچھن اینگ نے کہا ہے کہ امریکا چینی مصنوعات پر300ملین ڈالر کے مزید ٹیکس عائد کرتا ہے توچین اس کا بہتر جواب دے گا۔ انہوںنے کہا کہ چین اپنے اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گا، چین اپنے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کریگا۔مفادات پر ٹکرائو کے نتیجے میں امریکا کے خلاف اقدامات اٹھانے میں چین حق بجانب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے اس اقدام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی،کیونکہ اس قسم کے اقدامات اٹھانے میں صرف امریکا ہی پہل کرتا ہے۔