غزنی(ایچ ایم نیوز) افغان حکام کا کہناہے کہ صوبہ غزنی میں ضلع خواجہ عمری میں ایک فضائی حملے میں 4طالبان جنگجو ہلاک جبکہ ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا گیا ہے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حملے میں طالبان جنگجوئوں کے ٹھانے کو نشانہ بنایا گیاہے ،پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیادپر کیا گیا ہے ،جس میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ایک ریڈیو اسٹیشن بھی تباہ کر دیا گیا ہے ،حکام کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اشتعال دلایا جاتا تھا ، طالبان جنگوئوں کی جانب سے حکومتی دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ،واضح رہے کہ علاقے میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ایک ماہ میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے ۔
Showing posts with label افغانستان میں فضائی حملہ ،4 جنگجو ہلاک،ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ. Show all posts
Showing posts with label افغانستان میں فضائی حملہ ،4 جنگجو ہلاک،ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ. Show all posts