چین نے ان مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں پروگرام کے مطابق شروع کردی ہیں
روس،قازقستان،ازبکستان سمیت12ممالک نے گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں عالمی فوجی گیمز 3اگست 2019سے شروع ہونگے،چین نے ان مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں پروگرام کے مطابق شروع کردی ہیں فوجی ذرائع کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے7ممالک کی ٹیموں نے سہولتوں بارے اپنا سروے مکمل کرلیا ہے،یہ گیمز شمال مغربی چین کے خودمختار ریجن سنکیانگ یغورمیں منعقد ہوگی،مرکزی فوجی کمیشن کے مطابق اس وقت تک 12ممالک نے ان گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔جن میں روس،قازقستان،ازبکستان بھی شامل ہیں،چین ان گیمز کے 4مقابلوں کی میزبانی کریگا۔چین نے2017میں بھی ان گیمز کی میزبانی کی تھی۔