My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے. Show all posts
Showing posts with label آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے. Show all posts

آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ‘

 تیرہویں ترمیم سے ریاست کو بہت کچھ ملا مزید بھی ملے گا‘  ہم نے ذاتی پسند اور ناپسند پر اچھے لوگ ضائع کر دیئے‘  ہمارے ہاں اونر شپ نہیں رہی‘ طارق مسعود جیسے لوگ اونر شپ والے لوگ تھے جو ریاست کے مفاد کو مقدم رکھتے تھے
وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا   طارق مسعود کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب 

مظفرآباد (ایچ ایم نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ۔ تیرہویں ترمیم سے ریاست کو بہت کچھ ملا مزید بھی ملے گا۔ ہم نے ذاتی پسند اور ناپسند پر اچھے لوگ ضائع کر دیے۔ ہمارے ہاں اونر شپ نہیں رہی طارق مسعود جیسے لوگ اونر شپ والے لوگ تھے جو ریاست کے مفاد کو مقدم رکھتے تھے ۔ وہ گزشتہ شب آزاد کشمیر کے مایہ ناز بیوروکریٹ طارق مسعود مرحوم کی یاد میں بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت مرحوم کے بھائی سابق سفیر عارف کمال نے کی جبکہ تقریب سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، سابق سیکرٹری اکرم سہیل ، سابق اسی ایم بی آر راجہ فاروق نیاز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس فہیم عباسی ، عارف کمال ، اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ تعزیتی ریفرنس میں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، سیکرٹری مالیات فرید احمدتارڈ، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز علی ، سیکرٹری سیرازاہد علی عباسی،سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، سیکرٹری لوگل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ اعجاز احمد خان ،سیکرٹری برقیات سردار ظفر خان ، سیکرٹری سروسز ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری ، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے ظہیر الدین قریشی ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر خواجہ محمد احسن ، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل منصور قادرڈار ، سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق خان ،کمشنر بحالیات عطاء اللہ عطا، سیکرٹری سپورٹس ظہور الحسن گیلانی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ چوہدری محمد بشیر ، سربراہان محکمہ جات اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ تیرہویں ترمیم سے ہم نے اپنا حق واپس لیا ہم آزاد کشمیر کو ذمہ دار بنانا چاہتے ہیں میں نے اپنا کام کر دیا اب مجھے کوئی فکر نہیں اب بیورو کریسی کا کام ہے کہ وسائل کا بہترین استعمال کر کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ذمہ داری اٹھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ گیا دیکھا وہاں دفاتر کے دروازے کھلے تھے مجھے بتایا گیا کہ افسر کی موجودگی میں دفتر کا دروازہ کھلا رکھا جاتا ہے اور اگر افسر موجود نہ ہو تا بند ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے بیورو کریٹ مشکل کا حل نکالتے تھے ۔ قاعدہ قانون کا خیال رکھنے والے لوگ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نیشنل ایوارڈ زمیں طارق مسعود اور خلیل قریشی جیسے بیوروکریٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایسے نہیں بنا اس کے لئے سب چھوٹے بڑے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یوسف صراف کی کتاب کا تیسرا والیم بھی چھپوائیں گے یہ کشمیر پر بہترین کتاب ہے ۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سال خلیل قریشی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں بھی آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اول اور سالار جمہوریت جیسے لوگوں کو کامیاب بنانے میں خلیل قریشی اور طارق مسعود جیسے بیوروکریٹس کا کر دار تھا ۔ قواعد کے مطابق بات اور کام کرنا انہی لوگوں کا کمال تھا ۔ طارق مسعود ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ، فلم ، آرٹ ، ڈرامہ ، کھیل، تحریک آزاد کشمیر سب کے ساتھ خاص لگائو رکھتے تھے ۔چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ لوگ اپنے نسخے سنبھال کر رکھتے ہیں مگر طارق مسعود جیسے لوگوں نے علم اور تجربے کو آگے نوجوانوں میں منتقل کیا نئے افسران ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزا د کشمیر میں سیاسی ، آئینی ، انتظامی ومالی اختیارات جمہوری حکومتوں کی منتقل کرنے کیلئے عوام اور بیوروکریسی کے اندر سوچ پیدا کرنے میں طارق مسعود کا نام بہت ممتاز ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں ان کے ساتھ سروس کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، طارق مسعود ہمیشہ مسائل حل کرنے کے حصہ ہوتے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فرحت علی میر نے کہا کہ طارق مسعود مرحوم زیرک اور متحرک اٖفسر تھے ان سے سیکھی ہوئی چیزیں میرا اثاثہ ہیں میرے حقیقی ناصح اور معلم تھے میں ان کی عمومی گفتگو سے بھی مستفید ہوا۔ بے پنا ہ قابلیت کے مالک تھے اور میرے لئے ایک رول ماڈل تھے ۔ طارق مسعود سفارش اور برادری ازم کے سخت خلاف تھے انہیں اردو اور انگریزی پر عبور تھا اور ان کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا ۔ سیکرٹری سیرا زاہد علی عباسی نے کہا کہ آج کا تعزیتی ریفرنس طارق مسعود مرحوم کی خدمات کااعتراف ہے ۔ مرحوم ہر چیز کی ایس او پی بناتے تھے اور اس کو اپ ڈیٹ بھی کرتے رہتے تھے ۔ سابق سیکرٹری اکرم سہیل نے کہا کہ ترہویں ترمیم وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حید ر خان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ آزاد کشمیر کی ریاست قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طارق مسعود قانون قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتے تھے وہ حکومتوں کو ایسے مشورے دیتے تھے جو قانون کے مطابق ہوں اور ریاست کے مفاد میں ہوں ۔ سول سروس کے قوانین کو مدون کرنے میں انہی لوگوں کا کردار ہے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فہیم عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق مسعود کے سارے خانوادے کو خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ غور کریں قانون کی بالادستی کا صرف اظہار نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس پر عمل بھی ہونا چاہیے ۔ سابق ایس ایم بی آر راجہ فاروق نیاز نے کہا کہ اتنی اعلیٰ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں طارق مسعود کی خدمات کا اعتراف ایک محکمہ کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح پر بھی ہونا چاہیے ۔ طارق مسعود میرٹ پر سمجھوتہ نہ کرنے ولاے بیوروکریٹ تھے ۔ طارق مسعود مرحوم کے بھائی سابق سفیر عارف کمال نے کہا کہ انہوں نے یہاں آکر اپنے بھائی کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔قبل ازیں طارق مسعود مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ایس ایم بی آر نے تعزیتی ریفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels