My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا‘ خبریں بے بنیاد ہیں‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر. Show all posts
Showing posts with label ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا‘ خبریں بے بنیاد ہیں‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر. Show all posts

ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا‘ خبریں بے بنیاد ہیں‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

کوٹلی(ایچ ایم نیوز)ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا ۔محکمہ صحت عامہ ڈینگی سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے مصروف عمل ہے ۔میڈیا نمائندگان ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور ان کی صورتحال کے لئے ڈی ایچ او آفس کے فون نمبر یا فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر فدا حسین بٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے کہا کہ ڈینگی چھوت کی بیماری نہیں اس لئے مریض کو علیحدگی میں رکھنے کی ضرورت نہیں ۔ڈینگی وائرس ایک مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے ۔یہ مچھر گھروں کے اندر پرورش پاتا ہے ۔ڈینگی مچھر صبح چھ بجے سے نو بجے اور شام چار سے رات دس بجے تک زیادہ کاٹتا ہے ۔عالمی سطح پر اس بیماری سے معیشت پر برے اثرات ظاہر ہوتے ہیں ۔سیاح ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں اس بیماری کا زیادہ خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہو ۔ڈینگی ایک انفیکشن ہے ۔جو ایک خاص وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے ۔اس کی ابتدائی علامات میں تیز بخار اور جسم میں شدید درد ،فلو ،جلد پر خارش اور سرخ دھبے نمودار ہونا ،ناک یا مسوڑوں سے خون آنا ۔آنکھوں کے پیچھے شدید درد اور غنودگی شامل ہیں ۔ڈینگی وائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کے لئے صاف پانی جمع کر نے کے برتن مثلاً گھڑے ،ڈرم ،ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ۔مچھر مار سپرے ،کوائل ،میٹ اور مچھر دانی کا استعمال کریں ۔پوری آستین والے کپڑے پہنیں ۔گھروں کے آس پاس اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں ۔دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگوائیں ۔مچھر مار دوا کی دھونی کے وقت گھر کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں ۔تا کہ اندر والے مچھر مر جائیں ۔ڈینگی یا ملیریا بخار کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھروں سے پھیلنے والی دنیا کی سب سے اہم وائرل بیماری ہے ۔99%افراد اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع کوٹلی میں شعبہ ملیریا کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں گئیں ہیں اور تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels