فضائی حملے ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور ایوی ایشن کالج پر کئے گئے
طرابلس(ایچ ایم نیوز)لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصراتہ میں وفاق کے عسکری اہداف پر 7 فضائی حملے کیے گئے۔ ان میں ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب لیبیا کی قومی فوج نے مذکورہ دونوں شہروں میں وفاق کی ملیشیاں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے جب کہ ترہونہ شہر کی فضاں میں وفاق کی حکومت کے ڈرون طیاروں کا گشت جاری رہا۔