بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے حوالے سے پیلا الرٹ جاری کیا ہے چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق جنوبی چائنہ جنوب مغربی چائنہ ،سنکیانگ اور مغربی علاقوں میں 35ڈگری سیلسیز تک درجہ حرارت بڑھ سکتی ہے جبکہ بعض علاقوںمیں39ڈگری سیلسیز ریکارڈ ہوسکتا ہے،حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔واضح رہے کہ چین میں درجہ حرارت کے حوالے سے ایک نظام بنایا گیا ہے جس کے تحت سرخ مالٹائی پیلا اور آسمانی رنگ بنائے گئے ہیں۔ اور یہ چاروں شدید درجہ حرارت کے حوالے سے عوام کو معلومات فراہم کرتا ہے۔
Showing posts with label چین میں شدید گرمی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا. Show all posts
Showing posts with label چین میں شدید گرمی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا. Show all posts