My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label کشمیری عوام نے طے کرلیا بھارت کا جبری اور غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے ‘ چوہدری عزیز. Show all posts
Showing posts with label کشمیری عوام نے طے کرلیا بھارت کا جبری اور غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے ‘ چوہدری عزیز. Show all posts

کشمیری عوام نے طے کرلیا بھارت کا جبری اور غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے ‘ چوہدری عزیز

مظفرآباد (ایچ ایم نیوز ) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مواصلات وورکس چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ 38روزہ کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک حریت نہ صرف زندہ ہے بلکہ ہر گلی محلے میں قابض ہندوستانی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے ۔ کشمیری عوام نے طے کرلیا ہے کہ وہ بھارت کا جبری اور غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے جب بھارت مراعات دے کر کشمیریوں کو ساتھ نہیں رکھ سکا تو غاصبانہ قبضے اور طاقت کے ذور پر بھی کشمیریوں کو ساتھ نہیں ملا سکتا۔ 72سالہ جدوجہد پر مبنی تاریخ کا سبق یہ ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا نہ بن سکے گا۔ اپنے آفس چیمبر میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر کی تحریک اور مسئلہ کشمیر فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور یہ تاریخی موقع ہے کہ ہم اقوام عالم کے ذریعے کشمیری عوام کا تسلیم شدہ حق خودارادیت حاصل کرنے کے لئے باہم متحد و متفق ہوکر اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کریں ۔ 5اگست کے بعد کشمیر کے کونے کونے میں جاری تحریک مزاحمت اور بھارت کے طاقت کے استعمال کے بعد یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ ہندوستان کی سرکار کو کشمیری نہیں بلکہ کشمیر کا رقبہ چاہیے ۔ گزشتہ 72سال سے کشمیریوں نے اپنے مادر وطن سے دستبردار ہونے سے ہمیشہ انکار کیا ہے ۔ مودی سرکار کو شاید اس تاریخ کا علم نہیں کہ ان کے بڑوں نے بھی کشمیریوں کے ساتھ ڈیل کی کوشش کی مگر آزادی کے متوالوں نے بھارتی حکمرانوں کی ہر دور میں کی گئی ہر پیشکش کو مسترد کیا۔ بھارتی آئین میں موجود دفعہ 370اور 35اے کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیریوں کو ساتھ ملانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا ہے اب جو حالات پیدا ہوچکے ہیں وہ عیاں کررہے ہیں کہ کشمیر ہمیشہ کیلئے بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ۔ 38روزہ کرفیو کے بعد بھی اگر کشمیری زندہ ہیں اور اپنی تحریک مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں تو یہ واضح پیغام ہے کہ کشمیریوں کی منزل آزادی اور الحاق پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آزاد کشمیر کے عوام نے بالخصوص اور پاکستان کی حکومت نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے درست سمت میں پیش قدمی کی ہے ۔ مسئلہ کشمیر خود بھارتی حکمرانوں کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ بھارتی حکومت کے پاس اب آپشن محدود ہوتے جارہے ہیں چنانچہ عالمی برادری کی توجہ ہٹانے اور کشمیر کے اندرونی حالات پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارتی حکومت کے وزراء آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ اگر بھارتی فوج نے ایسی کوئی غلطی کی تو اس کی سزا بھارتی حکمرانوں کو مدتوں تک یاد رہے گی ۔ کشمیر کا چپہ چپہ بھارتی قابض افواج کے لئے قبرستان ثابت ہوگا۔ سیز فائرلائن پر برسوں کی گولہ باری اور فائرنگ کے باوجود بھارتی فوج آج تک ایک بھی کشمیری کا جذبہ حریت ختم کرسکی ہے اور نہ ہی تحریک آزادی کو دبایا جاسکا ہے ۔ 

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels