My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label چینی ریاستی کونسل نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کر دیا. Show all posts
Showing posts with label چینی ریاستی کونسل نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کر دیا. Show all posts

چینی ریاستی کونسل نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کر دیا

چین مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کے معیار تک پہنچ گیا ،ملکی ترقی ،قوم کی نشاتہ ثانیہ اور عوام کی خوش حالی کا حصول نا صرف چینی عوام کا خواب ہے،چین نے محض چند دہائیوں میں ترقی کے جس سفر کو مکمل کیا اس کی تکمیل میں ترقی یافتہ ممالک نے کئی صدیاں گزار دیں، وائٹ پیپر

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے"نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے محض چند دہائیوں میں ترقی کے جس سفر کو مکمل کیا اس کی تکمیل میں ترقی یافتہ ممالک نے کئی صدیاں گزار دیں ،چین مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کے معیار تک پہنچ گیا ،ملکی ترقی ،قوم کی نشاتہ ثانیہ اور عوام کی خوش حالی کا حصول نا صرف چینی عوام کا خواب ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی ریاستی کونسل کیدفتر اطلاعات نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا کیا ۔ اس میں چین کی ترقی کی پیش رفت ، ترقی کی راہ ،ترقی کی سمت نیز چین اور دنیا کے تعلقات کے بارے میں جوتفصیلات بیان کی گئی ہیں ان سے عالمی برادری چین کی ترقی کو بہتر اندازسے سمجھ سکتی ہے ۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سترسالوں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ،خاص طور پرچینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین نے ہر میدان میں تاریخی پیش رفت کی اور تاریخی اصلاحات کی ہیں ۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے محض چند دہائیوں میں ترقی کے جس سفر کو مکمل کیا ہے اس کی تکمیل میں ترقی یافتہ ممالک نے کئی صدیاں گزار دی تھیں ۔ چینی معیشت کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے اور چین مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کے معیار تک پہنچ گیا ہے ۔ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام روزمرہ ضروریات کی اشیا کے فقدان کی صورت حال سے نکلے ہیں اور چین کو وہ عزت اور حقوق حاصل ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ملے تھے ۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ستر سالوں میں چین کی کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کی صحیح راہ ڈھونڈی اور اس راہ پر وہ ثابت قدمی سے گامزن رہے ۔ ملک کی ترقی ،قوم کی نشاتہ ثانیہ اور عوام کی خوش حالی کا حصول نا صرف چینی عوام کا خواب ہے، بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کا مشترکہ خواب بھی ہے ۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے "خطرہ "نہیں بلکہ "موقع "ہے ۔ وائٹ پیپر میں اپیل کی گئی ہے کہ مختلف ممالک متحد ہو کر نئے عالمی تعلقات کی تعمیر کریں اور اسی عالمی نظام کا تحفظ کریں جس میں اقوام متحدہ مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ تہذیبی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے بنی نو عِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں اور ایک بہتردنیا تعمیر کریں ۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels