My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label پاکستان کشمیر اور پنجاب میں دہشت گردی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتا ہے:امریکی ماہرین کا پروپیگنڈہ. Show all posts
Showing posts with label پاکستان کشمیر اور پنجاب میں دہشت گردی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتا ہے:امریکی ماہرین کا پروپیگنڈہ. Show all posts

پاکستان کشمیر اور پنجاب میں دہشت گردی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتا ہے:امریکی ماہرین کا پروپیگنڈہ

پاکستان بھارت کبھی ایک نہیں ہو سکتے:وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ

دہشت گردی اور داخلی تحفظ سے متعلق امریکی ماہر پیٹر چاک نے بدھ کے روز پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  خفیہ طور پر خفیہ سوشل میڈیا سائٹوں ، ٹیلی مواصلات کے محفوظ پلیٹ فارم اور آن لائن نقشہ سازی کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیریوں کی بھرتی مہم کے لئے  خفیہ طور پر سہولیات فراہم کرسکتا ہے یا کشمیر میں دہشت گردحملوں میں براہ راست مدد کرسکتا ہے۔
آن لائن ریڈیکل ازم ، پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عنوان سے دوسرے  کے پی ایس گل میموریل لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی معیشت پر حملے شروع کرنے کے لئے بھی سوشل میڈیا کو استعمال کرسکتا ہے۔
رینڈ کارپوریشن کے ماہر نے کہا کہ پاکستان سے نمٹنے کے لئے بہترین جارحانہ طریقہ کار ، اسلام آباد پر دباؤ ڈالنے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرناہوگا ۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ افغانستان میں اسٹرٹیجک دلچسپی کی وجہ سے دوہرا کردار ادا کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے امریکہ اسلام آباد کے خلاف سخت موقف اختیار نہیں کررہا ہے۔
حملے شروع کرنے کے لئے ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں ، امریکی ماہر نے خطرے سے نمٹنے کے لئے ایسی ٹیکنالوجی کے لئے قانون سازی اوررجسٹریشن کا مطالبہ کیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جوابی حملوں میں  غیر سرکاری تنظیموں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بڑے پیمانے پر عالمی برادری کو شامل کرنا ضروری ہے 
ریفرنڈم 2020 کے ایک حوالہ میں ، چاک نے کہا کہ نوجوان سکھوں کے لئے بنیاد پرستی پر مبنی سوشل میڈیا پر مہم کا مقصد اس وقت پاکستان میں مقیم خالصتان نواز حامی عسکریت پسندوں اور امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گروہوں کو ابھارنا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے مزید متنبہ کیا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے کشمیر میں بدامنی کوپنجاب میں عدم استحکام سے جوڑنے کی وسیع مہم چلارہاہے۔
امریکی ماہر نے کہا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اب یہ احساس ہورہا ہے کہ تخریبی سرگرمیوں کے لئے ان کے پلیٹ فارم کا استعمال ان کی ساکھ کو متاثر کررہا ہے۔
اس تقریب کے صدر وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے کلیدی خطاب میں نشاندہی کی کہ آج عالمگیریت کی دنیا میں ، دہشت گردی کے نظریات کو فروغ دینے ، نوجوانوں کو راغب کرنے اور نفرت پھیلانے میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال سے دہشت گردی آسانی سے بین الاقوامی جغرافیائی حدود کو عبور کرسکتی ہے۔ 
ایک مخالف ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پنجاب کے حساس مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے جدید دور کی پولیسنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ان کے نقطہ نظر میں تکنیکی طور پر اپ ڈیٹ اور پیشہ ور رہنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی بھی ایک نہیں ہو سکتے۔

ساس نگر (موہالی)، 
(ساؤتھ ایشین وائر)

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels