My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label کشمیری وکلاء کا جموں وکشمیر انٹرنیشنل لائرفورم تشکیل دے. Show all posts
Showing posts with label کشمیری وکلاء کا جموں وکشمیر انٹرنیشنل لائرفورم تشکیل دے. Show all posts

کشمیری وکلاء کا جموں وکشمیر انٹرنیشنل لائرفورم تشکیل دے کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)کشمیری وکلاء نے جموں وکشمیر انٹرنیشنل لائرفورم تشکیل دے کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔ لائر فورم کا قیام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آزادکشمیر وپاکستان سے کشمیری  وکلاء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ لائر فورم کے لیے 30رکنی کنوینگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا جس میں میرپور سے سینئر کشمیری وکلاء خالد رشیدچوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری محفوظ ایڈووکیٹ، میرخالد محمود ایڈووکیٹ، مرزا امین بیگ ایڈووکیٹ، امین ہاشمی ایڈووکیٹ ،کوٹلی سے اشفاق انجم ایڈووکیٹ، طارق مرزا ایڈووکیٹ، مرزا سعید ایڈووکیٹ، راجہ خورشید ایڈووکیٹ، مظفرآبادسے سید شاہد بار ایڈووکیٹ، فیاض جنجوعہ ایڈووکیٹ، راولاکوٹ سے سردار شمشاد ایڈووکیٹ، سردار خاوید شریف ایڈووکیٹ، بیرسٹر عدنان نواز ایڈووکیٹ، سردارخالد محمودایڈووکیٹ، پلندری سے سردار ظہیر ایڈووکیٹ، ارسلان نواز ایڈووکیٹ، باغ ،دھیر کوٹ سے راجہ امتیاز  خان ایڈووکیٹ ،ہجیرہ سے واجد علی ایڈووکیٹ، کراچی سے سالم اسلام انصاری ایڈووکیٹ، سردارعارف ایڈووکیٹ، سردار نجیب ایڈووکیٹ ،لاہور سے سردار انور ایڈووکیٹ، برطانیہ سے راجہ طاہر بوستان ایڈووکیٹ، بیرسٹر ابرار ایڈووکیٹ، کنیڈا سے سردار ولید بابر ایڈووکیٹ، بیرسٹر حمید باشانی ایڈووکیٹ، سپین سے یاسین ایڈووکیٹ، عاطف سیما ب ایڈووکیٹ کو شامل کیا گیا ہے اس موقع پر کمیٹی کے سینئر ممبران سردار شمشاد ایڈووکیٹ اور خالد رشید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر لائر فورم کے اراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی قانونی محاذ پر جنگ آئین کی بالادستی وقانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی اور آزادکشمیر میں مثالی نظام کا قیام فورم کے مقاصد ہیں جنہیں پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ممبرا ن نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہی ہے ہندوستان نے گزشتہ 56روز سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر کے 90لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا روپ دھا ر چکی ہے لیکن افسوس ہے کہ اقوام متحدہ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستان ظلم وستم پرزبان بند کر رکھی ہے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں اسیر اور وہاں معصوم انسانوں پر بھارتی ظلم وجبر اقوام متحدہ کے قیام پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کے حامی ہیں۔ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حقیقی فریق ہیںاور ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی رائے کو زیادہ اہمیت دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہاںبھارتی ظلم وجبر کی شدید مذمت کرتے ہیں وہی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو بااختیار بنانے کے لیے آزادکشمیر حکومت کو تسلیم کرے یہی فارمولہ کے ایچ خورشید کا بھی تھا کہ پاکستان اور آزادکشمیر گلگت بلتستان پر حکومت قائم کر کے اسے خود تسلیم کرے اور اسے اپنے دوست ممالک سے بھی تسلیم کروائے اگر حکومت پاکستان ایسے کرے تو کشمیری عوام ہندوستانی مظالم کو دنیا بھرمیں بے نقاب کرے گی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels