My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label سعودی عرب کا یمنی بھائیوں میں پھوٹ پڑنے کے واقعات پراظہار افسوس. Show all posts
Showing posts with label سعودی عرب کا یمنی بھائیوں میں پھوٹ پڑنے کے واقعات پراظہار افسوس. Show all posts

سعودی عرب کا یمنی بھائیوں میں پھوٹ پڑنے کے واقعات پراظہار افسوس

یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوئی بھی کوشش مملکت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہے،بیان

ریاض (ایچ ایم نیوز)سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں حالیہ ایام میں پیداہونے والی کشیدگی اور یمنی بھائیوں میں پھوٹ گہرے افسوس کا باعث ہے۔ یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوئی بھی کوشش مملکت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مملکت جنوبی یمن میں رنما ہونے والے واقعات کا باریکی سے جائزہ لے رہی ہے۔ سعودی عرب نے جنوبی یمن میں آئینی حکومت اور عبوری انقلابی کونسل کیدرمیان پیدا ہونے والے اختلافات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور الریاض ان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جنوبی یمن میں آئینی حکومت عبوری انقلابی کونسل کے درمیان بات چیت اور مصالحت کی کوششیں آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ جنوبی یمن اور عدن سمیت تمام علاقوں میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے اور تمام سرکری، عسکری اور نجی اداروں پر حکومتی کنٹرول بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے بھائیوں میں بغاوت کے پھیلنے پر بھی افسوس ہوا ہے۔ سعودی عرب فریقین میں جنگ بندی کو آگے بڑھانیامن کے لیے فوری اورغیر مشروط عزم کی ضرورت پرزورع دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر یمنی عوام کی زندگیوں کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی یا طرز عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایسی کوئی بھی کوشش یا اقدام جس سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو فائدہ ہو قابل قبول نہیں ہوگا۔مملکت نے زور دے کر کہا کہ یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش سے مملکت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔ اس خطرے سے پوری قوت سے نمٹنے میں دریغ نہیں کریں گے۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels