غیر ملکی افواج علاقائی سمندر سے واپس جائیں خطے کے ممالک آپس میں تعاون کریں
اسلام کے دشمن علاقائی ممالک کے اختلافات سے فائدہ اٹھارہے ہیں،ایرانی صدر حسن روحانی
تہران(ایچ ایم نیوز)ایران نے علاقائی ریاستوں کے درمیان تعاون اور علاقائی سمندر سے غیر ملکی افواج کے واپس جانے کا مطالبہ کیا ہے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی مسائل پیدا کررہی ہے اور علاقائی ممالک کی سلامتی ،جہاز رانی اور توانائی سیکیورٹی کیلئے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیج کی سلامتی اور خلیج اومان کے تحفظ کیلئے علاقائی ممالک کو آپس میں تعاون کرنا چاہیے،ایران نے علاقائی ممالک کی طرف دوستی اورہمسایوں کی طرف برادری کا ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ اسلام دشمن قوتیں ان کے اختلافات سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔ایران اپنی سرحدی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دے گا نہ ہی وہ خود کسی ملک کی سرحدی خلاف ورزی کریگا۔معلوم ہوا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس نیویارک میں بھی حسن روحانی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور خلیج کی سلامتی کیلئے زور دیں گے۔