دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے نوٹس نہ لیاتوشدید احتجاج کریںگے،خالد محمود خالق
بریڈفورڈ (ایچ ایم نیوز)سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے خالق آباد کے دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے دونوں بھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا اور غفلت برتنے والے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو نوکریوں سے برطرف نہ کیا گیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور برقیات ملازمین کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ محکمہ برقیات کی نا اہلی کی وجہ سے یہ پہلا واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی میرپور نانگی پارک میں دو اموات ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے کترا رہے ہیں خالق آباد کے دو بھائیوں کی اموات کا مقدمہ چیف انجینئر برقیات کے خلاف درج ہونا چاہیے تا کہ آئندہ ایسے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں خالد محمو د خالق نے کہا کہ دونوں بھائی کی موت سے نہ صرف اہلیان میرپور و خالق آباد کے عوام غم سے نڈھال ہیں بلکہ دیار غیر میں مقیم تارکین وطن میں دونوں بھائیوں کی اچانک وفات سے گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی موت محکمہ برقیات کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر اور اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے میرپور میں چار اموات ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود برقیات کے ملازمین خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے خالق آباد میں دوبھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور چیف انجینئر برقیات کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک دونوں بھائیوں کو کروٹ کروٹ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ دلی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔