سرینگر (ایج ایم نیوز)مقبوضہ کشمیر میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ نوگام علاقے کے پولی ٹیکنک کالج میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے طلبا نے آج انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قرنطینہ میں رکھے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ نے نمونوں کی جانچ میں تاخیر کے خلاف کالج احاطے میں احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ، طبی عملے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ قرنطینہ مرکز میں موجود پولیس اہلکاروں نے بدسلوکی کی اور احتجاج کرنے والے افراد کی پٹائی کی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی اور اسے علاج کے لیے ایک نزدیکی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔لاٹھی چارج سے متعدد افرادزخمی ہوئے جن میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئی۔
Showing posts with label بڈگام:قرنطینہ مرکز میں پولیس کی مار پیٹ سے طالبہ زخمی. Show all posts
Showing posts with label بڈگام:قرنطینہ مرکز میں پولیس کی مار پیٹ سے طالبہ زخمی. Show all posts