My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی. Show all posts
Showing posts with label پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی. Show all posts

پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

 ممبئی (ایچ ایم نیوز ) اپنے دور میں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوں میں شمار کی جانے والی پوجا بٹرا نے 42 سال کی عمر میں بالی ووڈ اسٹار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔کافی سالوں میڈیا سے دور رہنے والی پوجا بٹرا کے حوالے سے گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقے کی خبریں تو سامنے آ رہی تھیں مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کر لیں گی۔پوجا بٹرا کے شوہر بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں، ان کی آنے والی فلم میں دبنگ تھری بھی شامل ہے، دونوں کی شادی کی خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جا رہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے قبل اداکارہ پوجا بٹرا نے 2002 میں ڈاکٹر سونو اہلووالیہ سے بھی شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں، مگر ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی اور 9 سال بعد سونو اور پوجا کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔طلاق کے بعد پوجا کی ملاقات نواب شاہ نامی بالی ووڈ اسٹار سے ہوئی اور آہستہ آہستہ ان کی ملاقاتوں اور قربتوں کی داستانیں دونوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر سے سامنے آنے لگیں۔ایک بھارتی میگزین نے دعوی کیا ہے کہ پوجا بٹرا اور نواب شاہ نے جموں و کشمیر میں خفیہ شادی کرلی ہے اور اب وہ اس کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال عید کے موقع پر نواب شاہ نے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ تصویر شیئر کر کے اپنے ریلیشن شپ کا اعتراف کیا تھا، نواب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ انہیں 46 سال بعد اپنی سول میٹ ملی ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels