بیرون ممالک 29.6 ملین فون بھجوائے گئے ،ملک میں فروخت 95.9 فیصد رہی،سی اے آئی سی ٹی
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چین کی سمارٹ فون کی برآمد میں اگست کے دوران 2.8فیصد کمی ہوئی اس طرح 29.6 ملین سمارٹ فون بیرون ملک بھجوائے گئے ،چینی اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(سی اے آٓئی سی ٹی) نے گزشتہ ماہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سمارٹ فون کی ملک بھر میں فروخت 95.9 فیصد رہی ،مجموعی طور پر موبائل فون کی شپ منٹ میں اگست کے دوران 5.3 فیصد کی کمی ہوئی اور اس طرح 30.88 ملین فون فروخت کئے گئے ،جن میں چینی برانڈز کے موبائل فونز کی تعداد 93.8 فیصد تھی ،سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چینی سمارٹ فون کی شپ منٹ میں 4 فیصد کی کمی ہوئی۔