ایران بحرینی عوام میں شدت پ و شر پسندی کا شعلہ بھڑکا نے میں مصروف ہے،بحرینی حکومت کا موقف
تہران(ایچ ایم نیوز)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا یہ موقف بحرین میں دہشت گردی کے حوالے سے مبینہ طور پر مجرم ٹھہرائے جانے والے افراد کی سزائے موت پر رواں ہفتے عمل درامد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مذکورہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے بعدعوام کو ظلم کے خلاف احتجاج پر اکساتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بحرین میں عوام کے ارادے کو فتح حاصل ہو گی۔دوسری جانب بحرینی حکومت کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران بحرینی عوام میں شدت پسندی کا شعلہ بھڑکا رہا ہے۔بحرین میں سرکاری استغاثہ نے ہفتے کی صبح اعلان میں بتایا تھا کہ دہشت گردی اور ایک مسجد کے امام کے قتل میں مبینہ طور پر مجرم قرار دئیے جانے والے 3 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان میں دو افراد کا تعلق جس مقدمے سے تھا اس میں دہشت گرد جماعت میں شمولیت، قتل کے جرائم کا ارتکاب اور دہشت گردی کی نیت سے دھماکا خیز مواد اور آتشی ہتھیاروں کا قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مقدمے کی تفصیلات ایک دہشت گرد تنظیم کے قیام سے متعلق ہیں،اس تنظیم کے قیام میں ایران ، عراق اور جرمنی کے 12 جب کہ بحرین کے اندر 46 ملزمان شامل رہے۔