My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label دی بیلٹ اینڈ روڈ چین آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد دے گا، سی آر آئی تبصرہ. Show all posts
Showing posts with label دی بیلٹ اینڈ روڈ چین آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد دے گا، سی آر آئی تبصرہ. Show all posts

دی بیلٹ اینڈ روڈ چین آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد دے گا، سی آر آئی تبصرہ

بیجنگ (ایچ ایم نیوز) سی آر آئی  کے   تبصرہ  میں کہا گیا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ چین آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد دے گا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق  (آج) ہفتہ کو چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں16ویں چین آسیان ایکسپو کا افتتاح ہو گا۔ موجودہ ایکسپو کا موضوع ہے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شراکت، تعاون کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش۔ ایکسپو میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔ اس سے چین اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک روابط کے ذریعے باہمی مفادات اور جیت،جیت پر مبنی ترقی کے عمدہ رجحان کا اظہار کیا گیا ہے۔تجارت، چین،آسیان تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد ہے۔ یاد رہے کہ چین گزشتہ دس برسوں میں آسیان کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ موجودہ ایکسپو میں آسیان میں صنعتی و تجارتی زونز کے قیام کے لیے چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے پہلا بلو پیپر جاری کیا جائے گا۔ آسیان کے رکن ممالک میں چینی اداروں کی سرمایہ کاری کے ڈھانچے اور معیار کی بہتری سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئی قوت ملے گی۔ بنیادی تنصیبات چین-آسیان تعاون کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ ڈیجیٹل معاشی تعاون چین-آسیان تعاون کے مستقبل کا رجحان ہے۔ چین اور آسیان نے، دو ہزار بیس کو ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کا سال قرار دیا ہے۔ فریقین ای کامرس، سائنسی و تیکنیکی تخلیق، فائیو جی نیٹ ورک اور اسمارٹ سٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو توسیع دیں گے۔16 سال کے بعد چین،آسیان ایکسپو فریقین کے درمیان تعاون اور تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ موجودہ ایکسپو کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، چین،آسیان اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت خوشحالی و ترقی کو بڑھایا جائے گا اور ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں خوشحالی اور ترقی میں نئی قوت پیدا کی جائے گی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels