ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو میرے پاس کچھ نہیں، ہم امریکا کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، ہمارا اوڑھنا بچھونا امریکی زمین ہے
کیلیفورنیا(ایچ ایم نیوز)بالی وڈ اسٹار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوار زینیگر کا کہنا ہے کہ میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔آرنلڈ شوار رینیگر نے صحافیوں کی ایک تنظیم سے خطاب کے دوران امریکی صدر پر طنز کے خوب نشتر برسائے۔سابق گورنر کیلی فورنیا کا امریکی صدر سے متعلق کہنا تھا کہ میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو کوئی اچھے الفاظ نہیں ہیں، آج اگر میں نے کچھ کہہ دیا تو نئی ریلیز ہونے والی فلموں کے بجائے کل وہ خبروں کی سرخی ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ ہم سب کو گھر واپس جا کا طعنہ دے چکے ہیں لیکن ہم میں سے کوئی نہیں گیا، ہم یہاں سے کہیں نہیں جا رہے۔بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ہم یہیں رہتے ہیں، یہیں کام کرتے ہیں، امریکا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، اپنے کام سے تبدیلی لیکر آتے ہیں اور اپنے عمل سے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ امریکا ایک عظیم ملک رہے۔