دونوں رہنمائوں نے تعلقات کوجامع تعاون کی شراکت داری تک لے جانے پر اتفاق کیا
چین یوگنڈا تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں،صدر شی اوریوویری موسوینی کی بات چیت
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی سے ملاقات کی،دونوں رہنما اپنے تعلقات کو جامع تعاون کی شراکت داری تک لے جانے پر متفق ہوگئے،صدرشی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین یوگنڈاتعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیںدونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اعتماد موجود ہے اور عملی تعاون کے زبردست نتائج سامنے آئے ہیں،دونوںممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین یوگنڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے،بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر اور تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،یوگنڈا کے صدر نے کہا کہ یکطرفہ نظام دنیا کے کیلئے خطرناک ہے،یوگنڈا اور چین کو مل کر رابطے اور تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے فریم ورک میں کثیرالجہتی امور میں تعاون کرنا چاہیے۔