بیجنگ (اے پی پی) چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی نمائش’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2019‘‘ پانچ تادس نومبرشنگھائی میںہوگی جس میں تین بین الاقوامی تنظیمیں اور 64ممالک شرکت کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں ترقی کی موجودہ صورتحال اور حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی،ان میں سازوسامان کی تجارت، سروس کی تجارت، صنعتوں کی صورتحال، سرمایہ کاری و سیاحت ، ثقافتی ٹیکنالوجی اور خصوصیات کی حامل دیگر صنعتیں شامل ہیں، نمائش تین ہزار مربع میٹر رقبے پر منعقد کی جائے گی۔ دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں خصوصی طور چین کا ہال قائم کیا جائے گا جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد گزشتہ ستر برسوں کے دوران چین کی اقتصادی و سماجی ترقی اور نئے عہد میںدرپیش نئے مواقع دکھائے جائیں گے۔
Showing posts with label ’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2019‘‘ 5 تا10 نومبرشنگھائی میں ہوگی. Show all posts
Showing posts with label ’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2019‘‘ 5 تا10 نومبرشنگھائی میں ہوگی. Show all posts