لاہور(ایچ ایم نیوز ) مسلم لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے جاتی امراء میں ا ندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض ہو کر واپس چلی گئیں تہمینہ دولتانہ کے صاحبزادے عرفان دولتانہ بھی ہمراہ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاتی امراء پہنچیں ج تو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی جس پر وہ ناراض ہو کر واپس چلی گئیں۔ تہمینہ دولتانہ کی گاڑی میں ان کے صاحبزادے عرفان دولتانہ بھی موجود تھے۔ ناراض ہوکر واپس جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی تحریک انصاف کی حکومت کو نواز شریف کی مقبولیت سے خوف ہے۔ ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام حکمران سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ مہنگائی نے جتنا محال کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جگہ آنے والے وزیراعلیٰ عثما ن بزدار ناکام ہو چکے ہیں۔
Showing posts with label جاتی امراء، تہمینہ دولتانہ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض. Show all posts
Showing posts with label جاتی امراء، تہمینہ دولتانہ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض. Show all posts