My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label راکھی ساونت نے برطانوی بزنس مین سے شادی کا اعتراف کرلیا. Show all posts
Showing posts with label راکھی ساونت نے برطانوی بزنس مین سے شادی کا اعتراف کرلیا. Show all posts

راکھی ساونت نے برطانوی بزنس مین سے شادی کا اعتراف کرلیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی نژاد برطانوی بزنس مین سے شادی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے وائرل ہونے والی تصاویر پر میں ڈر گئی تھی تاہم اب اس خبر کی تصدیق کرتی ہوں کہ میں نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی ہے، میری رتیش سے شادی سے 15 دن قبل پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے متعلق بتایا کہ خدا نے مجھے بہت اچھا شوہر دیا ہے، رتیش بھارتی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت ہیں، شادی کے بعد وہ واپس برطانیہ جا چکے ہیں اور میں اپنے ویزے کا انتظار کر رہی ہوں تاکہ جلد اپنے شوہر کے پاس جا سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رتیش نے مجھے پہلی بار پربھو چاولہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیکھا تھا اور پھر انہوں نے مجھے واٹس ایپ پر میسجز کیے جس کے بعد ہم بہت جلد ہی اچھے دوست بن گئے، مجھے بھی رتیش بے حد پسند آئے تھے اور ان سے ملنے کے بعد میں ا ن سے شادی کی دعائیں کرنے لگی تھی، اب میری یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی ساونت کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہوں نے ماتھے پر سیندور لگایا ہوا تھا اور دلہنوں والا سولہ سنگھار کر رکھا تھا۔ شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان تصاویر سے متعلق راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ تصاویر بس ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی ہیں مگر اب انہوں نے اپنی شادی کا اعتراف کر لیا ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels