My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label فیس بک نے سعودی حکومت کی حمایت کرنے والے 350 اکائونٹس معطل کردیے. Show all posts
Showing posts with label فیس بک نے سعودی حکومت کی حمایت کرنے والے 350 اکائونٹس معطل کردیے. Show all posts

فیس بک نے سعودی حکومت کی حمایت کرنے والے 350 اکائونٹس معطل کردیے

 فیس بک کیجانب سے معطل شدہ اکائونٹس کا حکومت یا حکومتی افراد سے کوئی تعلق نہیں،سعودی حکومت 

نیویارک(ایچ ایم نیوز)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے پہلی بار سعودی عرب کی حکومت کی مبینہ حمایت کرنے والے 350 جعلی اکائونٹس کو معطل کردیا۔اس ایکشن سے قبل فیس بک نے سعودی عرب کی مبینہ مخالفت کے لیے ایران سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک سے چلائے جانے والے جعلی فیس بک اکائونٹس بند کیے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے یکم اگست کو فیس بک پر سعودی عرب کی حکومت کا پروپیگنڈا عام کرنے اور مبینہ طور پر علاقائی حریفوں کے خلاف استعمال ہونے والے اکائونٹس کو معطل کردیا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق جن اکائونٹس کو معطل کیا گیا وہ مبینہ طور پر سعودی حکومت سے منسلک افراد چلا رہے تھے۔جن اکائونٹس اور پیجز کو معطل کیا گیا ہے ان پر مبینہ طور پر سعودی حکومت کی حمایت اور ان کے سیاسی پروپیگنڈا کی پرچار کی جاتی تھی۔مجموعی طور پر ان 350 اکائونٹس کو 14 لاکھ افراد فالو کر رہے تھے۔فیس بک نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان اکائونٹس کے ذریعے کس طرح کے سعودی حکومت کے پروپیگنڈے کی تشہیر کی جاتی تھی اور ان اکائونٹس کے ذریعے سعودی عرب کے کن علاقائی حریف ممالک کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔تاہم دوسری جانب سعودی حکومت نے معطل کیے گئے اکانٹس کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے رائٹر کو بھجوائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے معطل کیے گئے اکانٹس کا حکومت یا اس سے منسلک افراد سے کوئی تعلق نہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اکانٹس کے ذریعے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا سے بھی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels