My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label نئے عہد میں چین اور دنیا، ریاستی کونسل نے وائٹ پیپر جاری کر دیا. Show all posts
Showing posts with label نئے عہد میں چین اور دنیا، ریاستی کونسل نے وائٹ پیپر جاری کر دیا. Show all posts

نئے عہد میں چین اور دنیا، ریاستی کونسل نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

چینی معیشت  دنیا بھرمیں دوسرے نمبر پر رہی، چین خوشحال معاشرے کی تشکیل میں کامیاب رہا،ایک ارب چالیس کروڑ  افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا،چین کی ترقی دنیا کے لئے خطرہ نہیں موقع ہے، وائٹ پیپر کا متن

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین  نے نئے عہد میں چین اور دنیا کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کر دیا، وائٹ پیپر میں چین کی ترقی میں پیش رفت،  ترقی کی سمت ، چین  کے عالمی  تعلقات بارے تفصیلات بتائی گئی ہیں،چینی معیشت کا حجم دنیا بھرمیں دوسرے نمبر پر رہا، چین  مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کی تشکیل میں کامیاب رہا،ایک ارب چالیس کروڑ  افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا، چین  نے عالمی سطح پر اپنی عزت و توقیر میں بے پناہ اضافہ کیا،چین کی ترقی دنیا کے لئے خطرہ  نہیں بلکہ موقع ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق  چینکی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے 27 ستمبر کو نئے عہد میں چین اور دنیا کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا  کر دیا۔وائٹ پیپر مین چین کی ترقی میں پیش رفت، ترقی کی سمت، چین اور دنیا کے تعلقات  بارے تفصیلات بیان کی گئی ہیں  جن سے  عالمی برادری چین کی ترقی کو بہتر انداز سے سمجھ سکتی ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ستر سالوں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین نے ہر میدان میں تاریخی پیش رفت کی اور تاریخی اصلاحات کی ہیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے محض چند دہائیوں میں ترقی کی جس سفر کو مکمل کیا ہیکئی  ترقی یافتہ ممالک صدیوں بعد اتنی ترقی کر سکے ہیں۔  چینی معیشت کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے اور چین مجموعی طور پر خوشحال معاشرے کے معیار تک پہنچ گیا ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام روز مرہ ضروریات کی اشیا کے فقدان کی صورت حال سے نکلے ہیں اور چین کو وہ عزت اور حقوق حاصل ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ستر سالوں میں چین کی کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کی صحیح راہ ڈھونڈی اور اس راہ پر وہ ثابت قدمی سے گامزن رہے۔ ملک کی ترقی، قوم کی نشاتہ ثانیہ اور عوام کی خوش حالی کا حصول نا صرف چینی عوام کا خواب ہے، بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کا مشترکہ خواب بھی ہے۔چین کی ترقی دنیا کے لئے خطرہ  نہیں بلکہ موقع ہے۔ وائٹ پیپر میں اپیل کی گئی ہے کہ مختلف ممالک متحد ہو کر نئے عالمی تعلقات کی تعمیر کریں اور اسی عالمی نظام کا تحفظ کریں جس میں اقوام متحدہ مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تہذیبی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں اور ایک بہتر دنیا تعمیر کریں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels