ملتان ریڈیو اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ہماری پوری کوشش ہے پروجیکٹ کو اسی سال میں مکمل کیا جائے‘گفتگو
لاہور(ایچ ایم نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف کا ملتان ریڈیو اسٹیشن کا دورہ،نئے ریڈیو اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا،صغریٰ صدف کی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات،اس حوالے سے ڈاکٹر صغریٰ صددف نے بتایا کہ ملتان ریڈیو اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ پروجیکٹ کو اسی سال میں مکمل کیا جائے۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں بھی ایف ایم پنجاب رنگ کے اسٹیشن کی تعمیرات کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پلاک کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کیا جارہا ہے۔پلاک اب جنوبی کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار پروگرامز منعقد کرے گا۔جنوبی پنجاب میں صوفی،شعراء،نامور ادیب اور مصنف کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ان لوگوں کی ادب کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور ہر ضلع میں باقاعدگی سے سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔