چین کیساتھ بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا بھی پہلی 10معیشتوں میں شامل ہو جائیں گی،رپورٹ
بیجنگ (ایچ ایم نیوز) چین 2032تک دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت کا اعزاز حاصل کرلے گا، امریکا عالمی سطح پر اپنی معاشی حکمرانی بتدریج کھورہا ہے، چین کے ساتھ 4اور ایشیائی طاقت ،بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا عالمی سطح پر پہلی دس پوزیشنز پر براجمان ہوجائیں گی، چین نے اپنی اصلاحات اور پیش بندی کے سبب پوزیشن حاصل کی ہے، برطانوی سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا بتدریج عالمی سطح پر اپنی معاشی حکمرانی کھورہا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین سے امید ہے کہ 2032تک دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، چین کے ساتھ 4دیگر ایشیائی طاقتیں بھی معاشی طور پر دنیا کی پہلی 10 طاقتوں میں شمار ہوں گی، 2032 میں عالمی سطح پر بڑی معیشتیں بالترتیب،چین ،امریکا ، بھارت ،جاپان، جرمنی ، برازیل،برطانیہ ، جنوبی کوریا، فرانس،ا ور انڈونیشیا ہوں گی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے یہ پوزیشن اپنی معاشی اصلاحات اور پیش بندی کی و جہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، چین کی اقتصادی ومعاشی اصلاحات تیزی سے ترقی کے مراحل طے کرنے میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں۔