My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label آئی جی صلاح الدین زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لینے میرپورپہنچ گئے. Show all posts
Showing posts with label آئی جی صلاح الدین زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لینے میرپورپہنچ گئے. Show all posts

آئی جی صلاح الدین زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لینے میرپورپہنچ گئے

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ عرفان سلیم نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو، ریلیف کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی

میرپور(ایچ ایم نیوز)آزادکشمیر پولیس کے سربراہ انسپکٹرجنرل صلاح الدین زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لینے میرپورپہنچ گئے۔سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ عرفان سلیم نے انھیں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو، ریلیف کی سرگرمیوں کے بارے میں میرپورپولیس کے کردار سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے آئی جی پولیس کوبتایا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پولیس پوری طرح چوکس ہے۔ مختلف مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں جونہ صرف زلزلہ متاثرین کوریسکیوکررہی ہیں بلکہ ریلیف کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ الحمدوللہ اس وقت تک زلزلہ متاثرہ علاقوں سے کسی قسم کی چوری چکاری یادیگرجرائم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ انسپکٹرجنرل پولیس صلاح الدین نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کوسراہا۔ انھوں نے پولیس افسران کوہدایت کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری دلچسپی کے ساتھ متاثرین زلزلہ کی دیکھ بھال کریں۔ اس وقت بڑی تعداد میں امدادی کارکن اورتنظیمیں زلزلہ متاثرہ علاقوں میںآرہی ہیں اس لیے وہ پوری طرح چوکس رہیں اورحالات پرگہری نظررکھیں۔ انھوں نے زلزلہ اور اس کے بعد کے ایام میں پولیس فورس کی طرف سے بروقت اوربھرپورکارکردگی کی تعریف کی۔  

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels