ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بولی وڈ میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں کیوں کہ اداکارائوں کے لیے کافی شاندار اسکرپٹ تحریر کیے جارہے ہیں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے، ہمیں ان کو دوسرا نام دینا بند کردینا چاہیے؟ برابری بہت ضروری ہے۔
Showing posts with label بالی ووڈ میں عورتوں سے نفرت کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ سونا کشی سنہا. Show all posts
Showing posts with label بالی ووڈ میں عورتوں سے نفرت کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ سونا کشی سنہا. Show all posts